۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
کتاب ’’تاریخ جامعہ باب العلم،بڈگام‘‘

حوزہ/ انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر ،ایران کلچر ہاؤس ،نئی دہلی،ہند کے زیر اہتمام کتاب ’’تاریخ جامعہ باب العلم،بڈگام‘‘ کی کمپیوٹر کمپوزنگ کا کام نہایت تیزی کے ساتھ چل رہا ہے۔اور ٹائپنگ کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام الحاج مولانا شیخ ابن حسن املوی کربلائی نے بتایا کہ انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر ،ایران کلچر ہاؤس ،نئی دہلی،ہند کے زیر اہتمام کتاب ’’تاریخ جامعہ باب العلم،بڈگام‘‘ کی کمپیوٹر کمپوزنگ کا کام نہایت تیزی کے ساتھ چل رہا ہے۔اور ٹائپنگ کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے ۔قریب چار سو صفحات کمپوز ہو چکے ہیں ،ان شاءاللہ کافی ضخیم کتاب ہوگی۔امید ہے کی پانچ سو صفحات سے زیادہ ہی ضخیم کتاب ہوگی۔لہٰذا جن حضرات کے پاس حوزہ ٔ علمیہ جامعہ باب العلم بڈگام کے تعلق سے جو بھی معلومات یا دستاویزات ہوں براہ کرم ہم کو ارسال فرمادیں تاکہ وہ کتاب میں مناسب جگہ پر شامل کئے جا سکیں۔

کتاب ’’تاریخ جامعہ باب العلم،بڈگام‘‘ کی کمپیوٹر کمپوزنگ کا کام اپنے آخری مراحل میں چل رہا ہے: مولانا ابن حسن املوی واعظ

واضح رہے کہ حوزہ علمیہ باب العلم بڈگام کا ایک شاندار ماہنامہ اردو ترجمان ’’الارشاد‘‘ بھی شائع ہوا کرتا تھا جو فی الحال تقریباً تعطل کا شکار ہے ۔اس کے حوالہ سے بھی اگر کوئی جان کاری دینا چاہیں تو ہم ممنون ہوں گے ۔’’الارشاد ‘‘ کی پہلی جلد کا تیسرا شمارہ تو ہمارے پیش نظر ہے ،مگر پہلی جلد کا پہلا شمارہ ہماری نظر قاصر سے نہیں گزرا اگر یہ شمارہ بھی کسی کے پاس ہو تو اس کی فوٹو کاپی ہمیں ارسال فرما کر شکریہ کا موقع دیں گے۔

نیز حوزہ ٔ علمیہ جامعہ باب العلم بڈگام اور ماہنامہ ’’الارشاد‘‘ بڈگام یہ سب ادارے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر (دارالمصطفےٰ)بڈگام کے ماتحت ہیں اور انجمن مذکورہ کے ہی زیر انتظام و انصرام جاری ہیں ۔اور خود انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر (دارالمصطفےٰ) بڈگام حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی دام عزہ کے زیر صدارت و زعامت و قیادت قائم و دائم اس لئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر (دارالمصطفےٰ ) بڈگام کے حوالہ سے بھی اپنی معلومات ہم کو شیئر کر سکتے ہیں جو مناسب اور ضروری ہوں گی ان کو کتاب میں ضرور شامل کریں گے ۔ان شاء اللہ المستعان۔

ملتمس:

حجۃ الاسلام الحاج مولانا شیخ ابن حسن املوی کربلائی [صدرالافاضل،واعظ]
حسن ؔاسلامک ریسرچ سینٹر۔حسن منزل۔محلہ محمود پورہ۔ پوسٹ املو ،مبارکپور۔ضلع اعظم گڑھ(یوپی)pin:276404
Mobile:0091-8765110786 E-Mail: ihamilovi@yahoo.com

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .